ایکنی سے متعلق سوالات کے جوابات

کیا دوسرے لوگ کی وجہ سے آپکے ایکنی بنتے ہیں؟ مہاسوں کے اندر مختلف اقسام کے جراثیم موجود ہوتے ہیں۔یہ آپکی سکن کے بالوں کے فوسل یعنی ایک غدود کے نیچے ہوتےہیں تو اس لیے کبھی بھی مہاسے کسی کو چھونے ، بات کرنے یا بوسہ لینے سے کسی دوسرے انسان میں منتقل نہیں ہوتے۔


ایکنی سے متعلق سوالات کے جوابات
٢: اگر میرے والدین میں سے کسی ایک کو یا دونوں کو مہاسوں کا مسئلہ ہے تو کیا یہی مسئلہ میرے ساتھ ہو سکتا ہے؟ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی ایک باقی بیماریوں کی طرح ایک بیماری ہے خاندانی چلتی ہے لیکن یہ ضروری بھی نہیں کہ ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہو۔ اگر آپ احتیاط برتتے ہیں یا اپنی خوراک کا اچھے سے دھیان رکھتے ہیں تو اس بیماری سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ٣: کیا کھانے پینے بھی مہاسوں کی وجہ بنتے ہیں؟ بہت سارے ڈاکٹر آپکو منع کرتے ہیں تلی ہوئی چیزوں کو کھانے سے،چاکلیٹ ، کینڈی سے ۔تاکہ اس بیماری سے بچا سکے لیکن ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا کہ صرف کھانے پینے والی چیزوں سے ایسا ہے اس بیماری میں سے بہت سے عوامل شامل ہیں اس میں کسی ایک وجہ کو بھی الگ کرنا بہت مشکل ہے۔یہ آپکی انفرادی ترجیح کہ دیکھیں کس چیز کے کھانے سے آپکو یہ مسئلہ پیدا ہوتا ہے بس اس سے پرہیز کریں۔
٤: کیا گندگی میری جلد پر مہاسوں کی وجہ بنتی ہے؟ اگر آپ اپنی حفظان صحت کا خیال رکھتے ہیں تو یہ آپکی سکن کے لیے بہترین ثابت ہوگی،جلد کو صاف لازمی رکھنا چاہئیے لیکن بہت زیادہ دھونا بھی جلد کے لیے پریشانی بن سکتی ہے۔ اور سکن کے خراب ہونے کے چانس بڑھ جاتے ہیں بہت زیادہ سکن کو دھونا سکن کی تعمیر کو روک سکتی ہے اس لیے ہر چیز میں توازن رکھیں اور بہت زیادہ بھی سکن کو واش کرنے سے پرہیز کریں۔ ٥: کیا جسم کے پٹھوں کا تناؤ بھی ایکنی کا مسئلہ بنتا ہے؟ ذہنی دباؤ مہاسوں کا سبب بن سکتا ہے کچھ حد تک اسلیے آپکو پتہ ہونا چائیے کہ اگر آپ اس بیماری میں مبتلا ہیں تو آپکو اس پیچھا چھڑوانے اور اسکو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرنے چائیے جس سے نہ صرف آپکو مہاسوں سے نجات ملے گی بلکہ آپکی صحت کو بھی بھرپور فائدے حاصل ہونگے۔
٦: کیا جوانی کے گزر جانے کے بعد بھی مہاسے پیدا ہونگے؟ اسکا جواب ہاں میں ہے کیونکہ اگر کسی کو جوانی میں یہ مسئلہ نہیں تھا تو تیس، چالیس یا پچاس کی عمر میں بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ ٧: کیا میک اپ یا سن اسکرین وغیرہ مہاسوں کو بڑھاتے ہیں؟ کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو حد سے زیادہ چکناہٹ والی ہوتی ہیں وہ سکن کے غدودوں کو تبدیل کر سکتی ہیں۔ جو مہاسوں کی نشوونما کا سبب بنتی ہیں۔ تمام پروڈکٹس ہر ایک کو اسی طرح متاثر نہیں کرتی ہیں ، لہذا جب آپ ایک ہی قسم کی پروڈکٹ استعمال کرتےہیں تو پھر آپ ایکنی کو پیدا کرنے کے مسئلے سے دوچار ہوتےہیں ۔ اگر آپ مہاسوں کا شکار ہیں تو آپ کو اپنی جلدکی زیادہ حفاظت کرنی ہوگی تاکہ مزید ایکنی بڑھنے نہ پائیں۔ ہمیشہ تیل سے پاک مصنوعات کو استعمال کرنے کی کوشش کریں اور کچھ دن تک اس کے استعمال سے پہلے جلد کے ایک حصے پر لگا کر چیک کر لیں کہ آپکے لیے ٹھیک رہے گی کہ نہیں۔: کیا میرے مہاسے ورزش کرنے سے متاثر ہوں گے؟ اگرچہ یہ بلکل واضح نہیں ہے کہ اس طرح کیوں ہوتا ہے ، لیکن آپ کے جسم کو گرمی اور پسینہ ورزش کرنے سے آ جاتا ہے جس کے پیش نظر مہاسے خراب ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ایک نظریہ یہ ہے کہ ورزش سے سیبم کی پیداوار کو بڑھوتری ملتی ہے ، وہ تیل مہاسوں کا باعث بن سکتا ہے۔
٩: کیا فیشل کروانے سے مہاسوں سے نجات حاصل کرنے میں چہرے کی مدد ہوسکتی ہے؟ اس سوال کا جواب دینا کوئی آسان نہیں ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ آپ کی جلد کو پریشان کرسکتی ہیں جس سے آپ کے مہاسےمزید خراب ہوسکتے ہیں۔ اسلیے چہرے کے معاملے میں ہر طرح کی احتیاط لازمی ہے۔
١٠: میرے مہاسے موجودہ علاج سے ٹھیک ہونا کیوں چھوڑتے ہیں؟ مہاسوں کی ادویات وقت کے ساتھ کم موثر ہوسکتی ہیں کیونکہ ا جسم ان کے خلاف مزاحمت پیدا کرتا ہے۔ اسلیے خون کی گردش کو سارے جسم میں بڑھانے کے لیے مناسب طریقے اختیار کیے جائیں تاکہ اس بیماری کو کم سے کم کیا جا سکے۔. مجھے امید ہے کہ بہت سارے سوالات اور ذہنی الجھنیں ایکنی کے بارے میں ختم ہوئی ہونگی میرے اس آرٹیکل سے۔