5 / 2 / 2021

 5 / 2  / 2021

 میں ایک ٹیچر بھی ہوں اور ہاوس وائف بھی اس وجہ سے میری زندگی بہت زیادہ مشکل ہے ۔ شادی کو ابھی ایک سال نہیں ہوا ہے ۔ میں صبح 6:00 بجے اٹھی پھر نماز کے بعد ناشتہ بنانے میں لگ گئی کیونکہ آج میرے خاوند نے فیصل آباد جانا تھا کیونکہ انکی ڈیوٹی ادھر ہے اب۔ اس لیے دل بھی کافی اداس تھا کیونکہ شادی کے بعد پہلی دفعہ دور گئے ہیں۔ 

5 / 2  / 2021
5 / 2  / 2021

ناشتہ وغیرہ کروا خاوند کی تیاری کرنے میں مدد کی پھر انکے جانے کے بعد میں نے ارطغرل غازی دیکھا اسکا آدھا حصہ رات سونے سے پہلے دیکھا ۔ارطغرل غازی میرا بہت ہی زیادہ پسندیدہ ڈرامہ ہے ۔میں نے کوئی 10:00 سال سے کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا تھا  کیونکہ ڈرا مے کوئی رہے نہیں تھے۔

5 / 2  / 2021
5 / 2  / 2021

ان سب کے بعد میں نے کام کاج کیے اور اوپر دھوپ میں لیٹ گئی پھر ایک قمیض کی لیس لگانی تھی وہ لیس کم تھی ساس امی لینے کے لیے چلی گئی- اس کے بعد میں نے گھر کو اچھے سے واش کیے فرش دھویا تاکہ صبح صفائی نہ کرنی پڑنی۔پھر اسکے بعد ایک فلم کی ایکسپلینیشن سنی جو کہ ایک عورت کے بارے میں تھی کہ کس طرح اس نے اپنی زندگی لگا دی یہ جاننے میں کہ زمین کس کے گرد گھومتی ہو اور کس شکل میں ہے لیکن افسوس کہ اسکو یہ کریڈٹ حاصل نہ ہو سکے کہ مزید زندہ رہے اسے قتل کر دیا گیا۔

 میں نے 6:00 بجے آٹا گوندا اور شام کی روٹیاں بنائی خاوند تو تھے نہیں اکیلے ہی کھانی پڑی ۔اپنی امی سے بات کی انکی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اب کچھ بہتر تھی۔ برتن دھوئے تو سوچا کہ آج کی ساری روٹین لکھ لوں ۔ابھی چائے پینے کو شدید دل کر رہا ہے اور ساس امی ڈانٹتی بھی ہیں کہ صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہے لیکن میرا دل اور پینے کو کرتا ہے۔ جبکہ ساس امی غلط نہیں وہ صیح کہتی ہیں۔اسکے بعد ارطغرل کی آج کی قسط دیکھوں گی اور پھر سو جاوں گی کیونکہ صبح سکول جانا ہے ۔آج تو 5 فروری کی چھٹی تھی۔  


Post a Comment

0 Comments