6 / 2 / 2021

آج ہفتہ کا دن ہے اوراس ویک کا آخری ورکنگ ڈے ہے۔ آج میں صبح 6:00 کے بعد اٹھی آج تو سکول جانے کا کو دل نہیں کر رہا تھا کیونکہ اتنی زیادہ چھٹیاں گھر میں گزار کے اب تو سکول جانے کو دل ہی نہیں کرتا۔اب دل گھر میں لگ گیا ہے۔😅😂😂😂 لیکن سکول میں بھی اپنی زندگی ہے بہت ہی اچھے بچے ہیں سب ہی ٹیچرز بہت اچھے ہیں اور سب ہی تقریبا ینگ ہیں۔ صبح سب کے لیے ناشتہ بنایا اور ساتھ اپنا پیک کیا اور تیاری شروع کر دی سکول جانے کی کیونکہ ہماری وین ٹھیک 7:05 پہ میرے گیٹ پر ہوتی ہے ایک ٹیچر ہم سے بھی آگے سکول جاتی ہیں انکے لیے ہمیں بھی بہت جلدی نکلنا پڑتا ہے۔

6 / 2 / 2021
6 / 2 / 2021

سکول کی تیاری کرنے کے بعد چائے میں جوشاندہ ڈال کے پیا کیونکہ کافی دنوں سے زکام ہے اور ایک مالٹا کھانے سے مزید تیز ہو گیا تھا۔ میں نے سوچا تھا کہ آج میں راستے میں کچھ چیزوں کی تصویریں لوں گی اور اپنی اس ڈائری میں لگاوں گی تاکہ اپنی سائیڈ کی جگہ آپ سب کے ساتھ شئیر کر سکوں لیکن موقع ہی نہیں ملا ۔ 

وین آ گئی تو ساس امی کو اللہ حافظ کہ کر وین میں بیٹھ گئی اور وین چل پڑی ۔راستے میں صبح کے سب کو کال کرنی ہوتی ہیں اسلیے وہ کی ساتھ ساتھ باتیں ہوتی رہی جو ٹیچر بیٹھی تھِی میرے ساتھ اسکا ایک پانچ ماہ کابہت ہی پیارا بیٹا ہے ۔ پھر سب کو باری باری لے کر منزل کی طرف چل پڑے جو کہ انتہا کی حد تک گندہ سفر ہے اور بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ پتہ نہیں کتنا عرصہ ہو گیا ہے وہ روڈ نہیں بن سکا ہم جوان ہو گئے ہیں لیکن حکومت کو شرم نہیں آتی۔

پھر سکول پہنچ کے حاضری لگائی اور سب بیٹھ کر گپ شپ لگانے لگی کیونکہ ابھی پیریڈ شروع ہونے میں وقت تھا ۔ ہنسی مزاق چلا کچھ دیر پھر ہم دو ٹیچرز جو ناشتہ نہیں کر پاتی سکول جا کے کرتی ہیں ۔ہم نے ناشتہ کیا اور پھر کلاس میں چلی گئی۔  میرا پہلا پیریڈ انگلش کا ہوتا ہے  اسکا کام کروایا اور پھر بچوں کا چھٹیوں کا کام چیک کرنا تھا وہ کیا ساتھ میں چائے پی پھر میرا اسی کلاس میں سانئس کا پیریڈ تھا وہ پڑھایا ۔ یہ آٹھویں کلاس تھی جوکہ میری تھی اور بہت زیادہ شرارتی تھی اس میں ایک بچی بہت ہی زیادہ شرارتی ہے میں بھی انکی شرارتیں  انجوائے کرتی ہوں جو کہ کچھ دیر کے لیے دنیا کی ہر پریشانی سے دور کر دیتی ہیں۔

آج تو میرے ساتھ عجیب حادثہ ہوتا ہے میں کافی دنوں سے پریشان تھی اوپر سے لڑائی ہو گئی اپنی ہی سکول کی ہیڈ سے حالانکہ کہ کوئی بھی بات خاص نہیں تھی پتہ نہیں کیوں لڑائی ہوگئی جبکہ ایسا کچھ بھی ذہین میں نہیں تھا نہ ہی کوئی لڑائی کا موڈ ایک دم موڈ بدلا اور غصہ آگیا اور کافی زیادہ سنا دی انکو ۔ لیکن ایک ٹیچر آئی انہوں نے مجھے کہا کہ مس آج آپکو کیا ہوا ہے۔جب میں نے بتا یا تو خیر انہوں نے مجھے کہا کہ ناراضگی چھوڑیں ۔ جب غصہ ٹھنڈا ہوا تو احساس ہوا کہ یہ میں نے کیا کیا کوئی خاص بات نہیں تھی میں کیوں الجھی بحث میں پھر میں نے اس ہیڈ ٹیچر سے معذارت کی کہا کہ میرا ذہن میرے قابو میں نہیں تھا۔

اسکے بعد میں نے دو تین دفعہ سوری کی کیونکہ غلطی میری تھی اور مجھے سکون نہیں آرہا تھا کہ کیوں ایسا ہوا وہ بیچاری پہلے پریشان تھی پھر دل سے بوجھ نہیں اتر رہا تھا اسلئے گھر آکر پھر دوبارہ میسج کیا پھر تھوڑا سا مزید دل کو سکون ملا۔

میں کسی کو پریشان نہیں کرنا چاہتی کیونکہ ہر طرف ہر کوِئی کسی نہ کسی بات پہ بہت زیادہ پریشان ہے زندگی میں پریشانیوں کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ہر انسان کی پریشانی سن کے احساس ہوتا ہے کہ ہماری پریشانی تو کچھ بھی نہیں ہے دنیا اس سے بھی زیادہ پریشان بیٹھی ہے۔ 

اس کے بعد سکول سے واپسی ہوئی اور 3:00 بجے گھر آتی ہوں آ کے دس منٹ کے لیے دھوپ میں لیٹی ساس امی سبزی تیار کررہی تھی انکا ارادہ آج مونگرے بنانے کا تھا جو کہ انکے پسندیدہ تھے۔ ساس امی تو کسی کے گھر چلی گئی اور میں نے پھر ایک مووی کی وضاحت سنی اور اس میں ایک بچی کو دیکھایا گیا تھا جوکہ بہت زیادہ ذہین تھی اوراسکی ماں بھی بہت زیادہ ذہین تھی اس بچی کی نانی اپنی نواسی سے اپنا مطلب نکلوانا چاہتی ہے۔بہت ہی اعلی مووی تھی جس کے آخر میں بتایا گیا تھا کہ زندگی کسی پہ بھی تنگ نہیں کرنی چاہیے ہر کوئی انسان ہے اور جو قدرت نے جذبات رکھیں ہیں ان سے منہ نہیں موڑا جا سکتا ۔

اسکے بعد سالن بنا آلو، مونگرے  اور مٹر تھے جو کہ میں نے کبھی بھی نہیں بنائے تھے امی ساس نے بتایا اور اسکے بعد دیور بھائی کو چائے بنا کے دی پھر اسکے بعد میں نے بھی پی اور پھر 6:30 پہ شام کی روٹیاں بنانی شروع کی ۔ سالن بناتے ہوئے ساتھ ساتھ میں وڈیو بنائی کیونکہ میرا ارادہ ہے کہ کوکنگ کا چینل بناوں تاکہ اپنی ادھر  بھی ارننگ شروع کروں تاکہ جاب چھوڑ دوں کیونکہ جاب میں بہت زیادہ ٹینشن ہے ۔

آج میرے خاوند نے واپس آجانا تھا کیونکہ انکو بھی کل کی چھٹی تھِی اور انہوں نے واپس آنے کا فیصلہ کر لیا تھا کہ سوموار کو واپس چلے جائیں گے۔ اسلیے آج کا دن اور کل کا دن بہت بزی گزرے گا انکا یونیفارم پریس کرنا ہوگا اور ساتھ مجھے واشنگ مشین بھی لگانی ہوگی۔

 کچھ دیر پہلے آئے ہیں خاوند اور کھانا بنا کے سب فری ہوئی ہوں اب چائے بنا کے دی ہے لیکن اب سونے کا وقت ہے اور بہت ہی اچھا وقت گزرا ہے لیکن سونے سے پہلے میں ارطغرل غازی ڈرامہ دیکھوں گی جوکہ  میرا بہت ہی زیادہ  پسندیدہ ہے اور اس میں آج پتہ چلنا ہے کہ ارطغرل زندہ ہے اور دشمنوں کے سر قلم کرے گا۔ اور بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔